Mar 05, 2020 01:25 pm
views : 237
Location : Rizwia Society
Karachi- Two residential buildings Collapse, 14 dead, 32 injured
کراچی میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، 4افراد جاں بحق
http://www.tnnasia.tv
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار اور فیڈرل بی ایریا میں دو رہائشی عمارتیں اچانک "گر گئیں "جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے "دب "گئے۔
گولیمار میں عمارت کا خستہ حال گراؤنڈ فلور مکمل طور پر "بیٹھ "گیا جس کے باعث پوری عمارت نیچے "آگری"۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ میں "چار خاندان "رہائش پذیر ہیں جس کے باعث کئی افراد ملبے تلے "دب "گئے جب کہ عمارت کے پاس کھڑی کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی ملبے میں دب گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ علاقہ مکینوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور "سریئے کاٹ "کر ملبے کو ہٹایا ۔اس کے علاوہ ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری بھی طلب کی گئی۔
ریسکیو حکام نے اب تک 5 افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال ذرائع نے واقعے میں "4افراد کے ہلاک "ہونے کی "تصدیق "کی ہے جن میں ایک خاتون شامل ہیں۔
گولیمار واقعے کے 8 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت پھول والی گلی میں گری اور اس عمارت کو فاطمہ بلڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، عمارت کے پشتے کمزور تھے جو عمارت کے گرنے کی وجہ بتائی جارہی ہے، عمارت گرنے سے برابر والی عمارت کو بھی نقصان پہنچے ہے اس لیے اس عمارت کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ گلی تنگ ہونے کہ وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث پچھلی گلی سے ایمبولینسز کو لایا جارہا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ زیادہ پرانی نہیں اور اسے 3 سے 4 سال پہلے ہی "تعمیر "کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس پاکستان نے کراچی تجاوزات کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہیں ہٹاکر نئے ڈی جی کو آج ہی تعینات کیا گیا ہے۔