Mar 05, 2020 05:04 pm
views : 230
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- There is a "serious" issue of local authority across the country, Chief Justice
اسلام آباد، ملک بھر میں بلدیاتی اختیارات کا "سنگین "مسئلہ ہے، چیف جسٹس گلزار احمد
سپریم
کورٹ نے اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین سی ڈی
اے عامر احمد علی نے عدالت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہائی وے کو
ڈویلپ کرنے جا رہے ہیں تاہم فنڈز کی "کمی "کا سامنا ہے۔چیف جسٹس پاکستان
نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے کا اپنے ملازمین پر "کوئی کنٹرول "نہیں،
چیئرمین سے زیادہ کلرک "طاقتور "ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جن کا
تبادلہ کرتا ہوں وہ "حکم امتناع "لے آتے ہیں، "کرپٹ "ملازمین اور افسران کے
کیسز ایف آئی اے کو بھجوا رہا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام تبادلوں پر
جاری حکم امتناع "ختم "کر دینگے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی صنعتوں کو نہ
چلائیں جو اسلام آباد کو "آلودہ "کریں، بیرون ملک سے زائد المعیاد اشیاء
منگوائی جاتی ہیں، دبئی والے اپنی "ایکسپائر "چیزیں پاکستان بھجوا دیتے
ہیں، اسلام آباد کی اپنی فوڈ اتھارٹی بنائیں جو چیزوں کو چیک کرے۔
چیف
جسٹس نے کہا کہ ایئرپورٹ سے ایوان صدر تک ہر جگہ "قومی پرچم " لگے ہونے
چاہئیں، آلودگی کے لحاظ سے اسلام آباد "بدترین دارالحکومت "ہے، اس شہر کا
کوئی معیار تو بنائیں، شہریوں کو سہولیات فراہم کریں، لوگوں کے لیے بیٹھنے،
چلنے اور تفریح کی جگہ ہونی چاہیے، یقینی بنایا جائے انڈسٹریل ایریا میں
ماحولیاتی آلودگی کیخلاف قوانین پر عمل ہوگا۔
عدالت نے میئر اسلام آباد
کی "سرزنش "کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد والوں کو ٹرانسپورٹ کیوں نہیں
دیتے؟ کچھ نہیں کرنا تو کم از کم رکشے ہی چلا دیں تاکہ خواتین "محفوظ "سفر
کر سکیں، اب سڑکوں سے نکل کر اب اسکائی اور زیرزمین ٹرین کی طرف آئیں۔
عدالت
نے سی ڈی اے ملازمین کے تبادلوں سے متعلق این آئی آر سی کو دو ہفتے میں
فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا "حکم" دیتے ہوئے کہا کہ این آئی آر سی وفاقی
ترقیاتی ادارے کے تمام مقدمات کا "فیصلہ "چھ ماہ میں کرے۔
سپریم کورٹ
نے بلدیاتی اختیارات کی منتقلی پر سیکرٹری داخلہ سے "جواب "طلب کرتے ہوئے
کہا کہ سیکرٹری داخلہ پیش ہو کر بتائیں آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد کیلئے
کیا اقدامات کیے۔
سپریم کورٹ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر "اسٹون کرشنگ
"روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کے پی حکومتیں فوری طور پر
"کرشنگ "روکنے کیلئے اقدامات کریں، جہاں کرشنگ ہوئی وہاں پر شجرکاری یقینی
بنائی جائے۔