Mar 05, 2020 05:05 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Not everyone needs to wear a "mask" to avoid the corona virus, Health Ministry
اسلام آباد، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہر شخص کو "ماسک "پہننے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
وزیراعظم
کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی "کور گروپ
"کا اجلاس ہوا جس میں ماہرین صحت، اعلیٰ حکام، پاک فوج کے نمائندے اور
دیگر ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس
سے "بچاؤ "کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاق، صوبے اور تمام ادارے "مکمل تیار "ہیں، سب
کو مل کر عوام کو "تحفظ "فراہم کرنے کیلئے بھرپور "کردار "ادا کرنا ہوگا،
تمام زمینی راستوں اور ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والوں کی "اسکریننگ
"کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چار مارچ کو 21 ہزار 360
مسافروں کی اسکریننگ ہوئی اور اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی
اسکریننگ ہوچکی ہے، وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں،
اسپتالوں میں علیحدہ کمرے "مختص "کردیے گئے اور مزید تیار کیے جارہے ہیں،
اب تک کورونا وائرس کے صرف پانچ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارتِ صحت کے حکام
نے کہا کہ جن چند لوگوں کو ماسک پہننا چاہیے ان میں وہ لوگ شامل ہیں،
جنہیں کورونا وائرس کی "بیماری "ہو، یا وہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ جو کورونا
وائرس کے مریضوں کی "دیکھ بھال "کر رہا ہو، تیسرے وہ لوگ جنہیں سخت
کھانسی یا نزلہ زکام ہو۔