Mar 05, 2020 05:06 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Lahore- Every woman in Pakistan is like my Mother, Bilawal Bhutto
لاہور، پاکستان کی ہرعورت "میری ماں "جیسی ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین
پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےخواتین کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ
خواتین کوحقوق ملےہیں تو پیپلزپارٹی کے "دور "میں ملے ہیں۔ عورتوں کےحقوق
یا جدوجہد کی بات ہوتی ہے تو "شہید بےنظیر بھٹو "کا نام ضرور آتا ہے۔
چیئرمین
پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج لوگ کہتے ہیں کہ عورت "مارچ "نہیں کرسکتی،میں ان
لوگوں کو کہتا ہوں آپ کی سوچ پرانی ہے، آج پاکستان کی عورت "مارچ "بھی
کرےگی، عورت اگر چاہتی ہے تو وہ "وزیر اعظم "بھی بنے گی۔
انہوں نے کہا
کہ ہم کسی کواجازت نہیں دیں گے کہ وہ عورتوں کو بتائیں کہ کس طرح "سیاست
"کرنی ہے، ہم کسی کواجازت نہیں دیں گے کہ وہ عورتوں کو بتائیں کس طرح
احتجاج کرنا ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو "تحفظ" فراہم کرے،
نوجوان پاکستان کے لیے نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ
عورتوں کےحقوق کی جدوجہد میں پیپلزپارٹی کا کردار سب سے "آگے "ہے، پاکستان
کے کونے کونے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کرتی ہیں۔ پوری دنیا میں بے نظیر
انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا گیا، منہگائی "بڑھ "رہی ہے لیکن ریاست کی جانب
سےکوئی "مدد "نہیں مل رہی۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے
ہر دور میں عورتوں کے لیےکام کیاہے، جہاں بھی ہمیں موقع ملتا ہے اس ملک کی
عورتوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عورتوں کےمسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جو آپ کےحقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔