Mar 05, 2020 05:07 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Karachi- PMLN will win Upcoming Election, says Shahid Khaqqan Abbasi
اسلام
آباد، آئندہ الیکشن مسلم لیگ جیت کر رہےگی،ہمیں ووٹ دیں تو کراچی کو لاہور
سے زیادہ چمکا دیں گے، مسلم لیگی رہنماؤں کی کراچی یاترا کے موقع پر گفتگو
مزار
قائد پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں، ملک کے نظام کو
درست کرنا ہے، آیندہ الیکشن مسلم لیگ جیت کر رہے گی۔ن لیگ کے دور میں ملک
میں منہگائی نہیں تھی، 2018 میں کراچی روشنیوں کا شہر تھا، امن قائم تھا،
آٹا 70، چینی 90 روپے کلو ہوچکی ہے، آج عوام منہگائی کی چکی میں پِس رہے
ہیں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ آج قائداعظم کے پاکستان میں جمہوریت
نہیں آمریت ہے، ہمیں اس آمریت کا مقابلہ کرنا ہے ۔موجودہ نظام میں ملک
درست نہیں ہوسکتا، ہم نے 2018 میں بھی کہا تھا کہ الیکشن متنازع ہیں،
پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے، پاکستان میں جو اندرونی خطرات پیدا
کیے گئے ہیں وہ ہمارے وجود کے لیے بھی خطرہ ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن
کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں ووٹ دیں تو کراچی کو لاہور سے
زیادہ چمکا دیں گے۔ ہمیں جھوٹے کیسوں میں نیازی نے جیل میں ڈالا تاکہ ہماری
آواز دبائی جاسکے، حمزہ اور دیگر رہنما آج بھی جیل میں ہیں۔ 2018ء میں
کراچی کے ووٹوں پر بھی ڈاکا ڈالا گیا۔ن لیگ کے شیر اب اور بھی بہادر ہو گئے
ہیں۔