Mar 05, 2020 05:08 pm
views : 268
Location : Domestic Place
Multan- If the promise is not followed, the names will be exposed, Molana Fazal ur Rehman
ملتان، وعدے کی پاسداری نہ کی گئی تو نام "سامنے "لائیں گے، فضل الرحمن
ملتان
میں جامعہ قاسم العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا
کہنا تھا کہ اس حکومت کو خاموشی سے "برداشت "نہیں کیا جائے گا، اگر
اپوزیشن آج بھی ایک صف پر آجائے تو بہت کم عرصے میں لوگوں کو "حقیقی
جمہوریت" دے سکتے ہیں، حکمران اس ملک کی "کشتی "کو ڈبو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم میدان میں ہیں اور عوام کا ساتھ دیں گے، ہماری تربیت یہ نہیں کہ ہم نظام کو "درہم برہم "کریں۔
فضل
الرحمن نے کہا کہ امریکہ طالبان معاہدہ امن کی "علامت "ہے، دونوں فریقین
کو استحکام اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا، بہت سی دنیا اس معاہدے سے
خوش نہیں، سازشوں کے ذریعے معاہدے کے اثرات کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عورت مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا جسم میری مرضی "فحاشی
"ہے، اس سوچ کی نہ اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی پاکستان کی جمہوریت میں اس کی
اجازت ہے، ایک فیصد سے بھی کم خواتین مغربی ایجنڈے کو پاکستان میں عام
کرنا چاہتی ہیں، ایک فیصد سے کم خواتین پورے پاکستان کی خواتین کے حقوق کی
بات نہیں کر سکتیں۔