Mar 05, 2020 05:09 pm
views : 273
Location : Domestic Place
Karachi- NICH suffers from shortages due to lack of funds
کراچی، ملک بھر سے آئے ہوئے کینسر کے بچوں کا "مفت "علاج کرنے والا این آئی سی ایچ "فنڈز "کی کمی کے باعث "تنگی" کا شکار ہوگیا
چائلڈ
ایڈ ایسویسی ایشن میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں غریب بچے جو کینسر کے مرض
میں مبتلا ہوتے ہیں انہیں مفت علاج کیلئے یہاں لایا جاتا ہے اور ہر سال
ہزاروں بچے یہاں سے مفت علاج کے بعد صحت یاب ہو کر جاتے ہیں۔
ایک بچی
مریم جو کہ گردے کے کینسر میں مبتلا تھی اس کی والدہ کا کہنا تھا میری بیٹی
کے کینسر کا علاج اور کیمو تھراپی یہاں پر مفت میں کی گئی، علاج سے پہلے
مریم نہ چل پاتی تھی نہ بات کر پاتی تھی اب مکمل علاج کے بعد مریم اپنے
پیروں پر چلنے کے قابل ہوگئی ہے۔
نوشہرو فیروز سے آئے ہوئے بچے کے والد
اختر حسین کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کے ہاتھ میں کینسر ہو گیا تھا این آئی
سی ایچ میں اس کا مفت علاج کیا گیا اور ہر قسم کی سہولت دی گئی، آپریشن
بھی بغیر کسی پیسے کے ہوگیا جس سے میں بہت خوش ہوں۔
چائلڈ ایڈ ایسوسی
ایشن کے تحت کام کرنے والی سوشل ورکر سمبل نے بتایا کہ یہاں پر ادویات،
ٹیسٹ اور ڈاکٹر کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ۔ بچوں کے ناشتے سے لیکر کھانے تک
ہرچیز کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے۔
چائلڈ ایڈ ایسوسی ایشن کی ریسورس
ڈیولپمنٹ مینیجر ترین یوسفی نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس آٹھ ہزار سے
زائد بچے کینسرکے علاج کے لئے رجسٹرڈ ہیں اور ہمارا کیور ریٹ ستر فیصد ہے
ہمارا یہی پیغام ہے کہ کینسر قابلِ علاج ہے، بچوں کی تعداد اور ادویات کی
قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں فنز کی کمی کا
سامنا ہے۔