Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 05, 2020 05:10 pm views : 269

Location : Domestic Place

Peshawar- KPK rains kill 5, injure 8
  • Urdu

پشاور، کے پی میں بارشوں سے "5 افراد جاں بحق"، 8 زخمی ہوگئے

کے پی میں حالیہ بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 3 مکانات کو نقصان پہنچا۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ خیبر پختون خوا میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، "آندھی "اور "طوفان "کے سبب شانگلہ اور تورغر کے مابین رابطہ پل "ٹوٹ "گیا ہے، محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی "معطل "ہو گئی ہے۔ خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے "بارش "ہو رہی ہے، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان کے ندی نالوں میں "طغیانی "کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، دیر، مالاکنڈ، سوات، پشاور، مردان، ہزارہ میں بھی طغیانی کا "خدشہ "ہے، مسلسل بارش کے باعث مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی "خطرہ "ہے۔
مردان تخت بھائی میں ایک اور مکان کی چھت گر گئی، جس کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ چھت گرنے سے ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، کوہ چلتن، کوہ زرغون پر ہلکی برف باری ہو رہی ہے، پنجگور اور گرد و نواح میں طوفانی ہوائیں چلیں جس سے بجلی کا نظام اور معمولات زندگی متاثر ہو گئے، چمن شہر اور گرد و نواح میں بارش جب کہ کوژک ٹاپ، خواجہ عمران اور دوبندی کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، قلعہ عبداللہ میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ میرپور آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی رم جھم کی پیش گوئی کر دی ہے، مغربی نظام کے زیر اثر کراچی کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے، جب کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved