لندن، حکومت عوام کو "لوٹ "رہی ہے جس سے معیشت "تباہ "اور "بدترین مہنگائی "ہے، شہبازشریف
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چینی کی قیمتوں میں
دوروپے فی کلو مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آٹا اور
چینی "چور"ہیں، اس لئے چینی کی قیمت میں "مسلسل اضافہ "ہورہا ہے، چینی
چوری کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے "دراز "میں بند ہے، یہ رپورٹ عوام
کے "سامنے "نہیں آرہی، اسی لئے چینی چوری ہورہی ہے، آٹا چینی چوری میں ملوث
"حکومتی بااثر "افراد کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ نہ ہوتا۔
شہبازشریف
نے کہا کہ حکومت نے چینی چوری اورپابندی کے باوجود برآمد پرقوم کواب تک
"حقائق "نہیں بتائے، سب سے زیادہ چینی اہم "حکومتی شخصیت "نے برآمد کی لیکن
عمران نیازی کی "آنکھیں کان "بند ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ حقائق
اورشواہد بتارہے ہیں کہ حکومت کو صرف "مال کمانے "سے دلچسپی ہے۔ آٹا، بجلی،
گیس، چینی، دوائی کی قیمتوں میں اضافے سےقوم کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کیا
جارہا ہے اس لیے چینی کی قیمت میں مزید دو روپے کلو اضافہ فی الفور واپس
لیا جائے۔