Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 06, 2020 02:50 pm views : 289

Location : IHC

Islamabad- Pakistani students mattar, IHC Order to be brought of front of Parliament
  • Urdu

اسلام آباد، چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا معاملہ "وفاقی کابینہ "کے سامنے رکھنے کا "حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں اور طلبہ کو "واپس" لانے کے کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صورت حال "گھمبیر "ہے، عدالت کورونا وائرس معاملے کو کابینہ میں اٹھانے پر "سراہتی" ہے۔
والدین نے "روتے "ہوئے کہا کہ ایران سے آنے والے "ہزاروں زائرین "کے لیے کوئٹہ میں الگ جگہ بنا دی گئی، ہمارے بچے بھی اسی طرح یہاں لا کر کسی بھی جگہ "رکھ "لیں، ہمارا کوئی "احساس "کرنے والا نہیں،حکومت کچھ "نہیں "کر رہی، تمام ملکوں نے اپنے بچے "نکال "لیے لیکن ہمارے بچوں کو "نہیں "نکالا جا رہا، ایران سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ میں 15 دن رکھا جاتا ہے، کیا ہمارے بچوں کو چین سے واپس لا کر 15 دن تک "علیحدہ "نہیں رکھا جا سکتا۔
وکیل نے کہا کہ طلبہ کے والدین چاہتے ہیں کہ انکے بچے رمضان سے پہلے "واپس "آ جائیں۔ نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ آئندہ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں اس بارے میں "فیصلہ "کیا جائے گا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا بچوں کو واپس لانے سے متعلق کوئی "تاریخ "دی جا سکتی ہے؟۔ ڈی جی وزارت خارجہ نے کہا کہ سمری کابینہ کو بھیجی جا چکی اگلی کابینہ میٹنگ میں اس سے متعلق "فیصلہ "ہو جائے گا۔
والدین نے کہا کہ عدالت اپنے فیصلے میں لکھ دے کہ وفاقی کابینہ منگل کے اجلاس میں فیصلہ کرے، ہمیں حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے، اسی حکومت کے خلاف "ریلیف "لینے عدالت آئے ہیں، ایران اور چین سے آنے والے پاکستانیوں سے متعلق ایک ہی "پیمانہ "مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ والدین کا "دکھ "ہے کہ ایران سے زائرین واپس آرہے ہیں چین سے "کیوں نہیں"، یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے لیکن یہ عدالت بچوں کے والدین کو "مطمئن "کرنے کے لئے سن رہی ہے، عدالت ایسا حکم نہیں دے سکتی جس پر عمل نہ ہو۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی "ہدایت "کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 مارچ تک "ملتوی "کردی۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved