Mar 06, 2020 03:58 pm
views : 272
Location : Domestic Place
Quetta- Pakistan is now being labeled a peaceful region worldwide, Federal Interior Minister
کوئٹہ،دنیا بھر میں اب پاکستان کو "پرامن" خطہ" گردانا جارہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کو "تعاون" کی "پیشکش" کی گئی ہےجو اقدامات کئے جانے ہیں وہ وفاق اور صوبائی حکومت کررہی ہے اور جن چیزوں کی درخواست کی گئی ہے اس پر "عملدرآمد" کیا جارہا ہے۔
اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وباء سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے، اگر کھانسی نزلہ یا زکام کی شکایت ہو تو فوری "ٹیسٹ" کروائیں۔ضروری نہیں کہ وارئس لگ جانے کیلئے ایران یا چین کا دورہ کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ دنیا بھر میں اب پاکستان کو پرامن خطہ گردانا جارہا ہے۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات چراغ کے آخری شعلے ہیں۔خطے میں اس وقت پوزیشن دوسرے ممالک کی نسبت بہتر ہے۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ ایران بارڈر پر زائرین کی طبی معائنے سے تمام سہولیات بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر اعظم ازخود کورونا سے متعلق اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔