Mar 07, 2020 02:10 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Karachi- Governor Sindh gives credit to the Prime Minister of all Karachi projects
کراچی، گورنر سندھ نے کراچی کے تمام منصوبوں کا کریڈٹ وزیراعظم کودیدیا
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہےکہ وزیراعظم آنے کے لیے تیار تھے، موسم کی خرابی کے باعث نہ آسکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبےوفاق کی جانب سے کراچی کےلیےتحفہ ہیں، جنہوں نےکہاکہ کراچی پرتوجہ نہیں دی گئی وہ آنکھیں کھول کر دیکھیں، وزیراعظم تمام منصوبوں کی پیشرفت کاجائزہ لیتےرہے، وزیراعظم کراچی کےلئےدرد رکھتےہیں مگر کچھ لوگ نوازشریف کے بینرلگانےآجاتےہیں۔
عمران اسماعیل نے گرین لائن منصوبے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ گرین لائن کا پہلافیز مکمل ہے،دوسرا بعد میں کیاجائیگا، ایکنک سےاجازت کےبعد بسوں کی خریداری شروع ہوگی۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی اورایم کیوایم کےاراکین اسمبلی شریک ہیں، وزیر اعظم تقریب میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کریں گے اور شہر کےلئےنئےترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔
منصوبے کے تحت فائیواسٹار،کےڈی اے اورسخی حسن فلائی اوورز بنائےگئےہیں، سرجانی سےلسبیلہ تک 16 اعشاریہ 75کلومیٹرسگنل فری کوریڈورمیں 6پل شامل ہیں۔
کراچی کے منصوبوں کاافتتاح وزیراعظم نے کرنا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کراچی نہیں آسکے۔