Mar 07, 2020 03:32 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Lahore- Government to stay in power, Sh Rasheed
لاہور، شہباز شریف کا کہنا ہے میری بیماری میری مرضی، شیخ رشید
شیخ رشیدنے کہا کہ ریلوے میں بہت بڑا مافیا ہے لیکن ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ملک میں جاری مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل مقابلہ ہی مہنگائی سے ہے، عمران خان مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو شکنجے میں لائیں گے۔
بلاول بھٹو کی خود پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بڑے پائے کے سینئر سیاستدان بیٹھے ہوئے ہیں، کیا سینیئر سیاستدانوں کے مقابلے میں بلاول سیلکٹڈ نظر نہیں آتے؟
شیخ رشید کا کہنا تھا پیپلز پارٹی جتنا مرضی زور لگا لے لیکن پنجاب میں اس کی دال نہیں گل سکتی۔
عورت مارچ کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عورت کے موضوع پر بلاول بھٹو بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو شاید کل عورت مارچ کی قیادت بھی کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شاہد خاقان جو چاہے کہیں، ایل این جی پر فیصلہ آنے والا ہے۔