Mar 07, 2020 04:30 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan Railway decides to reduce train fares
لاہور، پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا،کرایوں میں کمی صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوسکے گی
ملک بھر میں چلنے والی 21 مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ٹرینوں کی صرف بزنس اور اے سی اسٹنڈرڈ کلاسز 9 مارچ سے ہوگا۔
مسافر ٹرینوں میں اے سی بزنس اور اے سی سلیپر کی ایک طرف ٹکٹ پر 10 فیصد اور دو طرفہ ٹکٹ پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ کرایوں میں کمی صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوگی۔
کرایوں میں کمی عوام ایکسپریس، ملتان ایکسپریس، رحمان بابا، کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں پر ایڈوانس بکنگ پر مسافروں کو رعایت ملے گی۔
ایک شہری ابوبکر نے ٹرینوں نے کرائے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام لائق تحسین ہے ۔ ٹرین کے کرایوں میں مزید کمی ہونی چاہئے، اس کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی روانگی کے وقت کی پابندی کا لازمی خیال کیا جانا چاہئے اور وزارت ریلوے کو مزید گاڑیاں چلائی جانی چاہئے۔
ایک اور شہری محمد حسین کا کہنا تھا کہ یہ نظام تو اللہ چلارہا ہے، ٹرینوں کا کوئی حال نہیں ھے، ڈبے ٹوٹے ہوئے ہیں عوام پریشان حال ہیں۔