چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکا، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن کے تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 2 لیویز اہلکار، تحصیل دار اور رسالدار ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ علاقے کو سیل کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔