Mar 08, 2020 06:33 pm
views : 229
Location : Different Places
Quetta- NGOs Organizes Aurat march
کوئٹہ: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مقامی این جی او کے زیراہتمام مارچ کا اہتمام
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں بھی عورت مارچ کیا گیا ۔۔ مارچ میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی ۔ کوئٹہ شہر میں عورت مارچ کا آغاز کوئٹہ پریس کلب سے شروع ہوا ۔ مارچ کے شرکاءشرکاءشارع عدالت ، اینسکمب روڈ اور پرنس روڈ سے ہوتے ہوئے واپس پریس کلب پہنچے ۔
مارچ کے شرکاءنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کے علاوہ مساوی حقوق اور آزادی کے نعرے لگاتے رہے ۔
خواتین کا مطالبہ تھا کہ عورتوں کو صحت، تعلیم اور انصاف کے حوالے سے ٹھوس اقدامات لیے جائیں، خواتین کے تحفظ کے لیے ہراسمنٹ 2010 کے بل پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ بلوچستان میں گھریلو تشدد کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے اور شادی کے لیے کم سے کم 18 سال کی عمر سمیت جبری مذہب تبدیلی کو روکنے کے لیے قانون بنایا جائےوغیرہ شامل تھے۔
سماجی کارکن حمیدہ نور کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ کے عورت کو ایک انسان کے طور پر دیکھا جائے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے۔