Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 08, 2020 07:10 pm views : 232

Location : Domestic place

Multan- we will continue efforts to release afia,Shah Mahmood qureshi
  • Urdu

ملتان،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوشش کرتے رہیں گے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نواز شریف معاہدے کے تحت پاکستان سے گئے تھے لیکن ان کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو مطمئن نہیں کر سکیں۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اب ماحول تبدیل ہوا ہے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والی قوتیں اب ہمیں سرِاہ رہی ہیں، دہلی میں ٹرمپ کی تعریف پاکستان کے لئے اعزاز ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوشش کرتے رہیں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک معاہدے کے تحت پاکستان سے گئے تھے، انہوں نے اپنی میڈیکل رپورٹس باقاعدگی سے جمع نہیں کروائیں، ان کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کو مطمئن نہیں کر سکیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ پہچان ملے لیکن بہاولپور اور ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنائے جانے پر تنازع ہے، اگر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر پیش رفت کرنی ہے تو دیگر جماعتوں کو ساتھ ملانا پڑے گا، وزیر اعظم خود اس پر فیصلہ کریں گے، وزیر اعظم جلد ہی جنوبی پنجاب صوبے پر اجلاس بلائیں گے۔ اس اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اراکین پارلیمنٹ کو بھی بلایا جائے گا۔
حکومت کے خاتمے کی خبروں سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے پنجاب اور وفاق میں ان ہاؤس تبدیلی نظر نہی آرہی، مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم سے ملاقات کی لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔ افراط زر میں کمی آئی ہے، مہنگائی کے طوفان کو ایک بریک لگی ہے جو قوم کے لیے خوشخبری ہے۔
اس سے قبل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو خصوصی سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے یکساں مواقع مہیا کرنے کا تہیہ کریں، ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved