Mar 08, 2020 08:04 pm
views : 233
Location : Karachi/Islamabad
Islamabad- Jamaat e Islami organized Takreem e Niswan rally in Different Cities
اسلام آباد،خواتین کا عالمی دن ، جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف شہروں میں تکریم نسواں مارچ کا انعقاد
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں تکریم نسواں مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد میں تکریم نسواںمارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر تکریم نسواں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے ساتھ ساری انسانیت کی نمائندگی کررہے ہیں ،یہ اسلام آباد کی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑامارچ ہے ،اسلا م سے پہلے عورتوں کو مٹی میں دبا دیا جاتا تھا،اسلام نے بتایا کہ دنیا میں عورت ایک قیمتی سرمایہ ہے ،اسلام نے عورت کو مقام دیا وراثت میں حق دیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسلام میں ذات پات کا کوئی تصور نہیں ،مغرب کی عورت شوہرکی وفاداری سے محروم ہو گئی ہے،اسی لیے مغرب کی عورت کہتی ہے میراجسم میری مرضی ،آج مغرب کی بچیاں باپ کی شفقت سے محروم ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستانی معاشرہ خواتین یا مردوں کا نہیں اسلامی معاشرہ ہے ،خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا،انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام میں مرداورعورت کا اپنا اپنا مقام ہے،اس حکومت میں ہر مرد اورعورت پریشان ہے ،خواتین کو حقوق نہ دینے والوں کا مقابلہ کریں گے،اسلام خواتین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں ،شہروں میں خواتین کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ کانظام لایا جائے۔
دوسری جانب جماعتِ اسلامی کراچی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر تکریمِ نسواں ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ خواتین کو دفاتر میں مسائل کا سامنا ہے، جن پر ہم بات کرتے رہتے ہیں،انہوں نے اپنے خطاب میں یہ سوال بھی کیا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور کشمیری خواتین کے لیے کیوں نہیں بولتے۔