راولپنڈی، ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کرنل شہید
http://www.tnnasia.tv
سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پرکارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق ضلع استورکے علاقے بونجی سے ہے۔
وزیرِاعظم نے ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔