Mar 09, 2020 04:22 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Rawalpindi- 25 dead as coach falls into Indus River
گلگت، وین دریا میں گر گئی، "25 افراد جاں بحق"، ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت، ایمرجنسی نافذ کردی گئی
راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر وین دریا میں "بہہ "گئی، حادثے میں "25 افراد جاں بحق "ہو گئے ۔
حادثے کا شکار ہونے والی وین میں "25 "افراد سوار تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں گری وین کا کچھ حصہ "نظر "آ رہا ہے، ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ پاک فوج کے تعاون سے ریسکیو "آپریشن "جاری ہے، روندو سول اسپتال میں "ایمرجنسی نافذ "کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ریسکیو عمل مزید "تیز "کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی راولپنڈی سے آزاد کشمیر جاتے ہوئے ارجا کے مقام پر ایک مسافر بس نالے میں گر گئی تھی جس میں 10 افراد جاں بحق ہوئے اور 11 افراد زخمی ہوئے۔