Mar 09, 2020 04:27 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- PTI did not fulfill promises made to Sindh, says Murtaza Wahab
کراچی، پی ٹی آئی نے سندھ سے کئے "وعدے پورے "نہیں کئے، مرتضیٰ وہاب
مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر "تنقید "کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز اعلان کیا گیا کہ وزیراعظم کراچی "تشریف "لائیں گے،" 20نئے پراجیکٹ "کا افتتاح بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں بیٹھ کر حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا ،وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھا لیکن یونیورسٹی "کہیں نظر نہیں "آرہی۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ کراچی کو 162ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیں گے، کراچی کے 162ارب روپے "کہاں "ہیں "پتہ نہیں "چل رہا ۔
مشیر قانون کا کہنا تھا کہ ایک پی ٹی آئی رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پر "پونے400 ارب "روپے خرچ کریں گے، وفاق نے کے ایم سی کو "5ارب "روپے تو کیا "5 روپے "بھی نہیں دیے، میئر کراچی بھی کہتے ہیں کہ وفاق سے "5ارب "روپے نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ میں تو چاہتا ہوں وفاقی حکومت میئر کراچی کو "5 ارب "روپے دے۔