Mar 09, 2020 04:29 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Hindu communities celebrates color-filled religious festival "Holi" with enthusiasm
کراچی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے رنگوں بھرا مذہبی تہوار "ہولی "جوش وجذبے سے منایا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کا رنگوں بھرا مذہبی تہوار "ہولی "بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔اسکولوں اور کالجوں میں بھی "ہولی "کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں جہاں طالب علم "رقص اور رنگوں "سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے ہندو برادری کو ہولی کی "مبارکباد "دی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہولی کےتہوار کے موقع پر صوبہ بھر میں ہندو برادری کے لیے دو دن کی "تعطیل "کااعلان کیا۔
جام کمال خان نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے حوالے سے بلوچستان بھر میں ہندو برادری کیلئے "9 اور 10 "مارچ کو دو دن کیلئے "تعطیل "کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی میں تمام لوگ ایک دوسرے کو "رنگوں میں رنگتے "ہیں جب کہ اس موقع پر ہندو برادری کی جانب سے مندروں میں "دعائیہ تقاریب اور پوجا "کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔