Mar 10, 2020 10:30 am
views : 248
Location : Domestic Place
Karachi-9 new cases of coronavirus were confirmed,marking the biggest increase in the number of patients and bringing the city's tally to 17
کراچی، ملک میں کورونا وائرس کے 9 مزید کیسز سامنے آگئے، تعداد 17 ہوگئی
http://www.tnnasia.tv
ملک میں کورونا وائرس کے مزید "9 کیسز "سامنے آگئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد "17 "ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل "9 کیسز "رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس کے "5 مریضوں "نے شام براستہ دوہا سے کراچی سفر کیا۔کورونا وائرس کے "3 "مریضوں نے لندن سے دبئی کے راستے "کراچی "کا سفر کیا تھا جبکہ ضلع شرقی کے رہائشی 53 سالہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں شام اور قطر کا سفر کیا۔
متاثرہ افراد کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی "تشخیص "ہوئی، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو "تلاش "کیا جارہا ہے جبکہ جن افراد کا پتا لگایا جاچکا ہےانہیں "قرنطینہ وارڈ "میں رکھا گیا ہے۔
کراچی میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس کے "کل 13 کیس "رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک شخص کو صحت یاب ہونے کے باعث اسپتال سے "چھٹی "دے دی گئی ہے اور 12 مریض "زیر علاج "ہیں، مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا وائرس کے "17 کیس "رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال "پیچیدہ "ہونے لگی ہے اور محکمہ صحت کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے میں "ناکام "ہوگیا ہے۔ کراچی میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے "9 کیسز" رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری طرف چین سے کورونا وائرس کی "تشخیص" کے لیے "12 ہزار ٹیسٹنگ کٹس "کراچی پہنچ گئی ہیں۔
کرونا وائرس کی تشخیص اور ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے چین کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان لیکر خصوصی کارگو طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین ٹڈی دل کے خاتمے اور کرونا کی روک تھام اور تشخیص لیے تعاون جاری رکھے گا۔
چین سے آنے والے امدادی سامان میں 14 پیسٹی سائیڈ اسپرے اور 50 ہزار لیڑ میلاتھن شامل ہے جو ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ امدادی سامان میں 12 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔
ادھر کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے باعث محکمہ صحت سندھ نے شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کی سفارش کردی۔
کراچی میں وزیر صحت و بہبود آباد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت سندھ کراچی آنے والے تمام مریضوں کی اسکریننگ کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک قائم کرے گا اور اسکریننگ کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد17 ہوگئی ہے۔ یہ سارے وہ لوگ ہیں جنہوں نے بیرون ملک سفر کیا تھا اور وطن واپس آئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نے ایران اور شام کا سفر کیا تھا۔