لندن، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان پر نامعلوم افراد کا حملہ
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر برطانوی دالحکومت لندن میں راڈ کے ذریعے "حملہ "کیا گیا ہے، حملہ "نقاب پوش "افراد نے اس وقت کیا جب وہ شام کی "چہل قدمی "کررہے تھے۔
ڈاکٹر عدنان کو حملے کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، لندن ایمبولینس سروس کے ترجمان نے نواز شریف کے ذاتی معالج پر حملے کی "تصدیق "کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کو سر، چہرے، گردن اور سینے پر "گہرے زخم "آئے ہیں۔
ڈاکٹر عدنان پر حملے کی رپورٹ برطانوی پولیس کو "درج "کروادی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کی "تلاش "شروع کردی۔
نقاب پوش افراد نے ڈاکٹر عدنان کو زمین پر گرا کر "ٹانگیں "ماریں اور شدید "تشدد "کا نشانہ بنایا۔
اس سے قبل ڈاکٹر عدنان کو کئی مرتبہ "دھمکی آمیز کالز "بھی آچکی ہیں جبکہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر کئی مرتبہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی "رونما "ہوچکے ہیں۔