Mar 10, 2020 02:15 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Lahore- Federal Government will decide on PSL matches, says Fayyaz-ul-Hassan Chauhan
لاہور، پی ایس ایل مقابلوں سے متعلق فیصلہ وفاق کرے گا، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مقابلوں سے متعلق "فیصلہ وفاق "کرے گا۔کرونا وائرس کی "روک تھام "کےلیے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، تمام پاکستانیوں کو کرونا وائرس کا مل کر "مقابلہ" کرنا ہے، دہشت گردی کی طرح کورونا وائرس کو بھی "شکست " دیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جنوری میں کرونا وائرس سے متعلق "آگاہی مہم "شروع کردی تھی، کرونا وائرس سے متعلق افواہوں کے "تدارک "کےلیے کام کررہے ہیں، پنجاب میں ایران سے زائرین "داخل "نہیں ہوئے، پنجاب میں جو زائرین داخل ہوں گے ان کیلئے "احتیاطاً کیمپ "لگایا گیا ہے، بلوچستان میں اس حوالے سے بہت سنگین صورتحال ہے، پی ایس ایل کے بقیہ میچ مکمل کرنے ہیں یا نہیں یہ "فیصلہ وفاق "کرے گا۔