Mar 10, 2020 03:20 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Lahore- New tactics of oppression are being used in New Pakistan, Bilawal Bhutto
لاہور، نئے پاکستان میں جبر کے "نئے ہتھکنڈے "استعمال ہو رہے ہیں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ نئے پاکستان میں جبر کے "نئے ہتھکنڈے" استعمال کیے جا رہے ہیں۔پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے سیاست دانوں کو "وکیلوں "کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے 26 سال بعد بھی ملک کا آئین نہیں تھا،وکلاء برادری انصاف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، آئین کی وجہ سے ہی تمام صوبوں کو "نمائندگی" ملی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو قانون دان تھے، انہوں نے پاکستان کو "آئین" دیا، آئین کی وجہ سے ہی تمام صوبوں کو "نمائندگی "دی گئی ہے، 73ء کے آئین کی رو سے عدلیہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔جنرل ضیاء الحق سے جنرل مشرف تک سب نے آئین کو توڑا، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، انہیں ایک آمر نے پھانسی پر لٹکا دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کو بغیر کسی وجہ کے "جیل "میں قید رکھا گیا، ان پر جھوٹے مقدمات چلائے گئے، اس کے باوجود ہمیں اب بھی عدالتوں سے "انصاف "کی امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مقدمات میں انصاف کا تقاضہ کر رہی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں ملے گا تو عام پاکستانی کیسے "نظامِ انصاف کو عزت "دے گا؟
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ "انصاف "ہو گا، امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں مزید خاتون ججوں کو شامل کیا جائے گا۔