Mar 10, 2020 04:00 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Operation to demolish begins 12-storey illegal buildings in Delhi colony
کراچی، دہلی کالونی میں 12 منزلہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کیلئے آپریشن
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دہلی کالونی میں مشترکہ آپریشن میں 151گز کے پلاٹ پر 12 منزلہ عمارت "مسمار "کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، 12 منزلہ عمارت میں 24 فلیٹ، 4 دکانیں تعمیر کی گئی، حالیہ تعمیر عمارت کو افرادی قوت کی "مدد "سے توڑا جارہا ہے۔
تنگ گلیوں کے باعث آپریشن کرنے والی ٹیموں کو "مشکلات "کا سامنا ہے، عمارت کے دونوں جانب عقب کی گلیوں کو "سیل "کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق کارروائی میں حصہ لینے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کوئی "تعاون" نہیں کیا، عمارت کو مکمل توڑنے میں "دو روز "لگ سکتے ہیں۔
دہلی کالونی کے رہائشی محسن کا کہنا تھا کہ آج بغیر نوٹس کے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا۔ خواتین کا احترام تک نہیں کیا گیا۔ دو سال سے یہ عمارت زیر تعمیر ہے آج ہی اداروں کو کیوں خیال آرہا ہے، صرف اس عمارت کو ہی کیوں گرایا جارہا ہے دہلی کالونی کے اسٹاپ پر تیس تیس منزلہ غیر قانونی عمارتیں ہیں اسے کیوں نہیں توڑا جارہا۔ یہ سراسر زیادتی ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ایک اور شہری محمد ایان کا کہنا تھا کہ یہ سراسر غلط ہورہا ہے، غریب آدمی اپنی جمع پونجی لگاکر عمارت کھڑی کرتا ہے اور درحقیقت بلند عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت سی بی سی نے ہی دی ہے انہیں کیوں نہیں پکڑا جاتا۔