Mar 10, 2020 04:30 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Edhi Foundation gives donation Cheque Rs.31,500,000/= for Fighting against Corona virus in iran
کراچی، عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے امداد
عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی ایرانی قونصلیٹ پہنچے جہاں پر انہوں نے ایران میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کا امدادی چیک ایرانی قونصلیٹ جنرل احمد محمدی کو پیش کیا۔
احمد محمدی نے اس موقع پر ایرانی عوام کی طرف سے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیشہ سے پاکستانی قوم ایران کے مشکل وقتوں میں ہمارے ساتھ رہی ہے، ہمیں پاکستانی قوم اور ایدھی فاؤنڈیشن پر فخر ہے کہ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایران کی ہر ممکن سطح پر مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔