اسلام آباد، شکرپڑیاں کے قریب ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ، ونگ کمانڈر "شہید
پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ "23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل "کےدوران گر کر "تباہ "ہوگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم "شہید "ہوئے ہیں جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک "اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل "دے دیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں، طیارہ آبادی سے دور "جنگل "میں گرا ہے جس کے سبب آگ نے "شدت اختیار "کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے "گھیرے "میں لے لیا ہے۔
انتظامیہ کو آگ بجھانے میں "مشکلات "کا سامنا ہے کیونکہ جنگل ہونے کی وجہ سے وہاں رسائی میں "مشکلات "کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ جائے حادثہ کے نزدیک ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی "ایمپلائی کالونی "بھی موجود ہے۔