Mar 11, 2020 06:43 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- Zainab Alert Bill passed in National Assembly after Senate's amendments
اسلام آباد، قومی اسمبلی نے زینب الرٹ بل کی "منظوری" دے دی
وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ بل ایوان میں پیش کیا جو کثرت رائے سے "منظور" کرلیا گیا۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پرتمام جماعتوں کا "شکریہ "ادا کیا۔
جماعت اسلامی کے رکن مولانا اکبر چترالی نے بل کی "مخالفت "کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی پر "سزائے موت "نہ دے کر درندوں کو "شہہ "دی جارہی ہے، بچوں سے زیادتی کی سزا "پھانسی "رکھی جائے۔
بل میں سزائے موت اور "قصاص "کو ختم کردیا گیا ہے اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیادہ سے زیادہ "14 "سال اور کم سے کم "7 سال "قید کی سزا ہوگی۔
کسی بھی بچے کے اغوایاجنسی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ کے اندر اندر اس مقدمے کی سماعت "مکمل" کرنا ہوگی۔ پولیس بچے کی گمشدگی یا اغوا کے واقعہ کی رپورٹ درج ہونے کے دو گھنٹوں کے اندر اس پر کارروائی کرنے کی "پابند" ہوگی۔