Mar 12, 2020 11:53 am
views : 229
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Government should remove all employees of steel mills, Chief Justice
اسلام آباد، حکومت اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرے، چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازم زرداد عباسی کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے اسٹیل مل کے معاملے پر "جواب طلب "کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اسٹیل ملز 2015 سے "بند "پڑی ہے، اس کے باوجود ملازمین کو "تنخواہیں" اور "مراعات" مل رہی ہیں جس سے سالانہ "اربوں " کا بوجھ حکومت پر پڑ رہا ہے، اسٹیل مل کے ملازمین کو "نوکری" پر کیوں رکھا ہوا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری صنعت و پیدوار معاملہ کو فوری طور پر دیکھیں اور حکومت ان تمام "ملازمین" کو "فارغ " کرے، پاکستان اسٹیل مل "بہت مسائل " پیدا کر رہی ہے، لگتا ہے ملک کا سارا "بجٹ "اسٹیل ملز میں چلا جائے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر حکومت اسٹیل ملز چلانا چاہتی ہے تو "نئے لوگ بھرتی "کرے، موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی "عادت "پڑ گئی ہے۔