Mar 12, 2020 12:28 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Islamabad- CAA significant" decision to deal with the Corona virus
اسلام آباد، تمام ایئرلائنز دوران پرواز ہی مسافروں سے ہیلتھ فارم مکمل کروائیں، ہدایت نامہ جاری
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سول ایوی ایشن نے "اہم "فیصلہ کیا ہے، طیارے سے اترنے کی اجازت "ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم سے مشروط" کردی گئی ہے اور اس حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی ایئرپورٹس منیجر کو "ہدایات نامہ" جاری کردیا ہے۔ اس فارم میں مسافر اپنی صحت یا کورونا وائرس سےملتی جلتی "علامات "کا اندراج کریں گے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز دوران پرواز ہی مسافروں سے "ہیلتھ فارم مکمل "کروائیں۔
ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ سے پہلے "ایئر ٹریفک کنٹرولر پائلٹ "سے دو بار "رابطہ "کرے گا، پہلے رابطے کے دوران ایئرٹریفک کنٹرول کپتان کو "فارم مکمل کروانے "کی اطلاع دے گا، دوسری بار رابطے کے دوران کپتان کو اے ٹی سی کو ہیلتھ فارم مکمل کرنے کی "اطلاع "دینی ہوگی، ہیلتھ فارم مکمل کرنے کی رپورٹ نہ دینے پر طیارے سے مسافروں کو "اترنے "کی "اجازت "نہیں دی جائے گی۔