اسلام آباد، کراچی کی ترقی پاکستان کی "ترقی "ہے، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی "جامع منصوبہ بندی "کی جائے، وزیرِاعظم کی ہدایت
وزیرِاعظم عمران خان سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی وزیرِاعظم آفس میں ملاقات ہوئی، اس دوران صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت وفاقی حکومت کی جانب سےحال ہی میں "مکمل "اور جاری "ترقیاتی منصوبوں" پربات چیت بھی کی گئی ۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا "مکمل ادراک" ہے، وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی "بھر پور کوشش "کر رہی ہے۔
عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ کر اچی کےعوام کی "ضروریات "اور "فلاح وبہبود "کو مد نظر رکھیں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی "جامع منصوبہ بندی "کی جائے۔
واضح رہے کہ کل وزیراعظم عمران خان ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کراچی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں کے اجرا پر غور کیا جائے گا۔