Mar 12, 2020 03:00 pm
views : 262
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- 53 people killed in Delhi riots, 4 more Kashmiris were martyred, Foreign Office says
اسلام آباد، دلی فسادات میں "53 افراد "جاں بحق ہوئے، مزید 4 کشمیریوں کو "شہید "کر دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر ایک "متنازع مسئلہ "ہے، توقع کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے "تحفظ "کیلئے کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ دلی فسادات میں 53 افراد "جاں بحق "اور سیکڑوں زخمی ہوئے مگر کسی بی جے پی رہنما نے "مذمت" تک نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی ویزہ سیکشن اسٹاف میں کروناوائرس کی "تصدیق "نہیں ہوئی، پاکستان عالمی وبا کے خلاف "اقدامات "اٹھا رہا ہے، شہریوں کے تحفظ کیلئے بارڈر، ائیرپورٹس پر ضروری "انتظامات "کر لئے ہیں۔