Mar 12, 2020 03:03 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Shahbaz Sharif should be ashamed and should come back at the behest of his party, Shaikh Rasheed
راولپنڈی، پیپلزپارٹی اور نوازشریف کی پارٹی "تھکی "ہوئی پارٹیاں ہیں، شیخ رشید احمد
شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اب تو شہبازشریف کی اپنی پارٹی ان کی "واپسی "کا مطالبہ کررہی ہے، شہباز شریف واپس نہ آئے تو مسلم لیگ ن میں "مزید دراڑیں "پڑیں گی۔
شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف "این آر او "لیتے رہے ہیں، نواز شریف نے اپنی طبیعت سے متعلق میڈیا کو "استعمال "کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے "رنگ پسٹن "بیٹھ گئے ہیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی "سیاسی مستقبل "نہیں، دونوں پارٹیوں میں کوئی نیا آجاتا ہے تو کہہ نہیں سکتا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی "مناظرہ "کرلے، ذوالفقار بھٹو "سلیکٹیڈ وزیراعظم "تھے، ذوالفقار علی بھٹو خود ایوب خان کو "ڈیڈی "کہتے تھے، ذوالفقارعلی بھٹو "گیٹ نمبر چار "کی پیدوار تھے۔
انہوں مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن احتجاج کی کال کی تاریخ "نہیں "دیں گے، آدھا مارچ گزر گیا مولانا فضل الرحمٰن نے کال "نہیں "دی۔
شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس اور پٹرولیم پر عمران خان جلد "فیصلہ "کرنے والے ہیں ، لوگوں کو امید ہے کہ عمران خان ہی ان کے مسائل "حل "کرے گا۔
اس دوران انہوں نے گزشتہ دنوں پیش آئے چینی اور آٹے کے بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی چوروں کا پتہ لگانے کے لیے "فرانزک "کی تیاریاں کی جارہی ہیں، چینی چوروں کے "گوداموں "تک جایا جائے گا، جلد چینی چوروں کے گوداموں کا پتہ چلایا جائے گا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں جب مروں تو لوگ کہیں "علم دوست شخص "دنیا سے چلا گیا۔