Mar 12, 2020 03:32 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi- no seriousness has been shown on Prime Minister Corona's case, Nasir Hussain Shah
کراچی، وزیراعظم کورونا کے معاملے پر "سنجیدگی "نہیں دکھارہے، ناصر حسین شاہ
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے "ایڈوائزی " جاری کی گئی ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی میں اکثریت کی رائے تھی کہ اسکولوں کی "چھٹیاں "نہ بڑھائی جائیں، ہم ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق "فیصلہ "کریں گے، تعلیمی اداروں کی چھٹیوں سے متعلق آج یا کل "فیصلہ "کیا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں ہی "حتمی فیصلہ "ہوگا۔تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل درآمد کروانے کی "بھرپور کوشش "کریں گے ۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہتر طریقے سے وزیراعلی کی سربراہی میں "کام "کررہےہیں، جو کورونا وائرس کےمتاثرہ افراد "باہر "سے آرہے ہیں ان تک ہم پہنچ رہے ہیں، اب تک جتنے بھی متاثرہ لوگ سامنے آئے ہیں ان سب کی "ٹریول ہسٹری "ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق پورے صوبے میں انتظامات کیے گئے ہیں، سکھر میں بھی کورونا وائرس سے متعلق خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں بخار،سمیت دیگر علامات ہوں گی ان کو پورا "علاج فراہم "کیا جائے گا ۔
ناصر حسین شاہ کا میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ بتایا جائےپنجاب میں 4 سے 5ہزار لوگ جو سفر کر کے آئے ہیں ان سے رابطہ ہوا؟