Mar 12, 2020 09:15 pm
views : 261
Location : Domestic place
Islamabad- Maryam Nawaz reappears on media, says she was silent because of 'personal reasons'
اسلام آباد، پارٹی نے آگے آکر کردار اداکرنے کو کہا تو پیچھے نہیں پائیں گے، مریم نواز
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے طویل جیل کاٹی اور بہادری کے ساتھ پارٹی کے کھڑے رہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پارٹی نے آگے آکر کردار اداکرنے کو کہا تو پیچھے نہیں پائیں گے۔
ملکی حالات سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے پوچھا کہ کیا مجھے دکھایا جائے گا، مجھ سے زیادہ زنجیروں میں میڈیا جکڑا ہوا ہے، میڈیا پر میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں، کسی سےڈرنےوالی نہیں،والدکی بیماری کی وجہ سےخاموش تھی۔
مریم نواز نے اپنے لندن پہنچنے تک نواز شریف کے علاج نہ کروانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی دل کی شریان 80 فیصد بند ہے، میرا بھی دل کرتاہے ایسے وقت والد کے پاس ہوں، لندن جانے کی اجازت مل گئی تو ٹھیک ہے، اجازت نہ ملی تو نواز شریف سے کہوں گی کہ جلداز جلد علاج کروائیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سویلین بالادستی کے لئے میراعزم اور مضبوط ہوا ہے، میں پارٹی کے ڈسپلن پر چل رہی ہوں، جب پارٹی نے کہا کہ مجھےآگے آکرکردار ادا کرنا چاہیےتو آپ پیچھے نہیں دیکھیں گے۔