Mar 13, 2020 02:20 pm
views : 261
Location : Accountability Courts
Lahore- NAB court approves 12-day physical remand of Mir Shakil-ur-Rehman
لاہور، میر شکیل الرحمٰن "12 روزہ جسمانی ریمانڈ "پر نیب کے حوالے
نیب نے لاہور کی احتساب عدالت میں میر شکیل الرحمن کو پیش کیا، نیب پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ نے دلائل کے دوران کہا کہ میرشکیل نے نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں 54 پلاٹوں پر رعائت حاصل کی جو "غیر قانونی "ہے۔
میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے پرائیوٹ افراد سے "زمین خریدی"، ایل ڈی اے نے اگر رعایت دی ہے تو محمد، حکمت علی اور دیگر کو دی، 34 سال پرانے جرم سے متعلق نیب "خاموش "رہا، اچانک کارروائی شروع کرکے گرفتار کرنا "بدنیتی "ثابت کرتا ہے۔ نیب نے ملزم کا موقف نہیں سنا اور "گرفتار "کر لیا۔ میر شکیل نیب کے سوالوں کے جواب لے کر گئے تھے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمن کو "12 روزہ جسمانی ریمانڈ "پر نیب کے حوالے کر دیا۔