Mar 13, 2020 03:15 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Karachi- Schools will now open from June 1 due to Corona virus threat
کراچی، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات "ڈھائی ماہ" تک بڑھانے کا فیصلہ، اب اسکول یکم جون کو کھلیں گے
کورونا وائرس کے پیش نظرسندھ حکومت نے تعلیمی ادارے مزید " ڈھائی ماہ " تک "بند" رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے اب "یکم جون" کو کھیلیں گے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کی کابینہ نے تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں "پندرہ دن" کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبے میں میٹرک سمیت تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے بھی تمام تعلیمی ادارے اکتیس مارچ تک بند رکھنے کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ 16 مارچ کو اسکول کھلنے تھے لیکن اب صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد "30" مئی تک بند رہیں گے۔ڈھائی ماہ کے دوران رمضان اور عید کی چھٹیاں بھی گزر جائیں گی۔
اس حوالے سے ایک خاتون ٹیچر ہما حفیظ کا کہنا تھا کہ امتحانات کا وقت سر پر آگیا ہے لیکن حکومت نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو ہم حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں، جس کی وجہ سے اسکولوں میں تدریسی عمل بالکل رکا ہوا ہے تاہم ہم نے طلباء وطالبات کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے ہیں۔
ایک طالبہ عائشہ محمد حنیف کا کہنا تھا کہ یقینا" کورونا وائرس کی وباء دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن کم از کم بچوں کے امتحانات تو ہونے چاہئیں، فیصلے سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، جتنا یاد کیا ہوا ہے تین ماہ بعد وہ تو ہم بھول جائیں گے۔
ایک شہری محمد عمران کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے سے بچوں کی تعلیم پر بہت برا اثر پڑرہا ہے، سمجھ سے باہر ہے امتحانات کے عین موقع پر ڈھائی ماہ کی چھٹیاں دیدی گئیں۔