Mar 13, 2020 04:00 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- real economic activity likely to be restored soon, says Governor State Bank
کراچی، جلد حقیقی معاشی سرگرمیوں کی "بحالی " کا امکان ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ایک سیشن سے خطاب میں کہا کہ مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ اور مانیٹری پالیسی قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مہنگائی میں کمی لائی جائے اور یہ معیشت کے استحکام اور اگلے مرحلے میں معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔ اس سیشن میں خطے بھر کے صف اول کے مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر معروف بینکار علی سلطان نے کہا کہ یو اے ای میں صف اول کے سرمایہ کار اداروں کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سے بات چیت نہایت کارآمد رہی کیونکہ گورنر اسٹیٹ بینک نے حکومت کی اصلاحات اور معاشی پالیسیوں پر تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔