Mar 14, 2020 12:00 pm
views : 264
Location : Domestic Place
Islamabad- Punjab govt confirms another case of coronavirus, Pakistan's toll reaches 29
اسلام آباد میں کورونا وائرس کا "نیا کیس "سامنے آگیا، ملک میں تعداد "29 "ہوگئی
اسلام آباد میں ایک خاتون کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی "تصدیق "ہوگئی ہے۔ متاثرہ خاتون "امریکا "سے آئی ہیں اور انہیں پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ "منتقل "کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ مریضہ کی حالت "تشویشناک "ہے۔
وزارت صحت و ریگولیشن نے پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ تین افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
کورونا کے سب سے زیادہ 13 کیسز "سندھ "میں ہیں، بلوچستان میں "6 "،اسلام آباد میں "4 "اور گلگت بلتستان میں "3" مریض ہیں۔ زیادہ تر مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تاحال کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور سینما گھروں کو "بند "کردیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور تقریبات پر "پابندی "لگادی گئی ہے۔
لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے سوا تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن "معطل "کردیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ملک میں بہت سی عوامی و معاشی سرگرمیاں "مفلوج "ہوکر رہ گئی ہیں۔