Mar 14, 2020 12:15 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- Nation is in danger and Imran mafia is smuggling the mask, Maryam Aurangzaib
اسلام آباد، قوم خطرے میں ہے اورعمران مافیا ماسک اسمگل کررہی ہے، ترجمان (ن) لیگ
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران مافیا کا "کروڑوں روپے رشوت" لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائے، عمران صاحب صحت کے وزیر ہیں، جواب دیں، تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی "جان "سے کھیل رہی ہے اورعوام کا آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کر رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا، 2 کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے سے ملک میں "قلت "پیدا ہوئی، عمران چورمافیا ماسک پر بھی "پیسہ "کمارہا ہے، کورونا سے قوم کو کیا بچائے گا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، عمران مافیا دونوں "ہاتھوں "سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔
واضح رہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کے خلاف 2 کروڑ فیس ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کے الزام میں "انکوائری "شروع کردی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ڈپٹی ڈائریکٹرغضنفرعلی کی ملی بھگت سے فیس ماسک اسمگل کرائے۔