Mar 14, 2020 03:40 pm
views : 237
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Stock Market downturn, loss of more than Rs 360 billion in one week
کراچی، اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ایک ہفتے میں 360 ارب روپے سے زائد کا "نقصان
کورونا وائرس اور تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی نے جہاں دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینج کا "بھٹہ بٹھایا "وہیں اس کے "اثرات "پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑے۔
نو سے 13 مارچ کے کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 158 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 36 ہزار 60 کی سطح پر بند ہوا۔ ہفتے بھر میں مختلف کمپنیوں کے ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت "63 ارب "روپے سے زائد رہی اور سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر "360" ارب روپے کا نقصان ہوا۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج "2 مرتبہ کریش "ہوئی اور کاروباری سرگرمیوں کو کچھ وقت کے لیے "معطل "کیا گیا۔