Mar 15, 2020 07:14 pm
views : 235
Location : Different Places
Karachi- CM Sindh advises people don’t worry about pandemic of coronavirus
کراچی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بغیر پروٹوکول مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بغیر پروٹوکول مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب بھی تھے۔
مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، صرف صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے جناح اسپتال میں سندھ آئسولیشن وارڈ کا بھی دورہ کیا،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لیبارٹری کابھی دورہ کیا انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہماری صحت کی سہولیات بہترین ہونی چاہئں،وزیراعلیٰ نے لیب کے مختلف ٹیسٹنگ عمل کو دیکھا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔