Mar 16, 2020 03:00 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Number of coronavirus patients rises to 94
سندھ میں کورونا کے "50 کیسز "سامنے آگئے، تعداد "94 "ہوگئی
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈرسے سکھر آنے والے "50 "افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ "مثبت "آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد "94 "ہوگئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکے مجموعی تعداد "76 "ہوگئی ہے، جن میں سے "25 "کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جبکہ "50 "کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہونے والے "2 "افراد اب تک "صحتیاب "ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو "بین الصوبائی بارڈرز بند "کرنے کی تجویز دی ہے۔
سندھ میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے باعث صوبائی حکومت نے "انتہائی اقدامات "پر غور شروع کردیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں وفاقی حکومت کو "بین الصوبائی بارڈرز بند "کرنے کی تجویز دی ہے۔
سندھ حکومت نے کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی "بند "کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
ادھر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت "ایمر جنسی کور گروپ "کا اجلاس ہوا جس میں این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور پاک فوج کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے "مکمل تیار "ہیں، 14لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی "سہولیات "فراہم کی جارہی ہیں، قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر "عملدرآمد "ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ "احتیاطی تدابیر "پر عمل کریں، صحت مند پاکستان کے لیے کورونا سے "ڈرنا "نہیں بلکہ "لڑنا "ہے۔