Mar 16, 2020 03:08 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh govt announces new dates for academic examinations
کراچی، پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات "یکم سے 15 جون "تک ہوں گے، وزیرتعلیم سندھ
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ "یکم جون "سے ہمارا تعلیمی سال شروع ہوگا، یکم سے پندرہ جون تک "پہلی سے آٹھویں جماعت "کے امتحانات ہوں گے، "پندرہ جون "کے بعد نئی کلاسزشروع ہوں گی، "15 جون "سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان "اگست 2020 "کوہوگا، "6 جولائی 2020 "سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جب کہ "یکم اگست "سے گیارہویں اوربارہویں کی کلاسزشروع ہوں گی، بارہویں جماعت کے نتائج "15 ستمبر "کو جاری کردیے جائیں گے۔
سعیدغنی نے کہا کہ آج کھلنے والے اسکول "سیل "کیے گئے ہیں، آئندہ بھی اسکول "بغیراجازت "کھلے تو انہیں بند کرائیں گے، حالات تقاضا کرتے ہیں لوگ ہم سے "تعاون "کریں، حالات کی "سنگینی "کو سمجھنے کی ضرورت ہے، ہم بڑی "تندہی" سے لوگوں کی اسکریننگ کررہے ہیں، اس وقت ہمیں غیرمعمولی "حالات "کا سامنا ہے۔ والدین سے گزارش ہے بچوں کو گھروں میں رکھیں، چھٹیوں کا مقصد ان کی صحت کا "تحفظ "یقینی بنانا ہے، امید ہے "حالات "بہترہوجائیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ کوئی بھی اسکول "ایڈوانس "فیس مانگے گا اس کے خلاف "کارروائی "کریں گے، اکثروالدین کہہ رہے ہیں اسکول بند ہیں توہم فیسیں کیوں دیں، چھٹیوں میں بھی اسکولوں میں فیس ادا کی جاتی ہے کیونکہ اساتذہ اورملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا ہوتی ہیں، عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی اسکول بچوں سے "ایڈوانس فیس "نہیں لے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے بات کی ہے، کوشش کر رہے ہیں پورے پاکستان مین "چھٹیوں "کے حوالے سے ایک فیصلہ ہوجائے۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ تفتان سے آنے والے "ایک سو دس "افراد کا ٹیسٹ کیا تو50 مثبت آئے، تفتان میں کورنٹائن میں جس طرح لوگوں کورکھا گیا اس میں بنیادی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، ہماری معلومات کے مطابق ایران میں 900 پاکستانی موجود ہیں۔