Mar 16, 2020 03:15 pm
views : 249
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan stock exchange severe downturn, index fell to 33 thousand
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 33 ہزار تک گرگیا
پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز "شدید مندی "دیکھنے میں آئی
اور 100 انڈیکس "2000"سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزار سے 34000 کی
سطح تک گرگیا، 16سو پوائنٹس کی کمی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ "45
منٹ "کیلئے روک دی گئی۔
پینتالیس منٹ معطلی کے بعد جب کاروبار شروع ہوا
تو انڈیکس کی "5.19 فیصد کمی "سے 34100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ ہوئی تاہم
تھوڑی دیر بعد انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس کی "نفسیاتی سطح "بھی کھوگیا اور
انڈیکس 6.02 فیصد کمی سے "33800 پوائنٹس "پر آگیا۔
خودکار نظام کے تحت 4
فیصد سے زائد اُتار چڑھاؤ پر مارکیٹ میں کاروبار "معطل "کردیا جاتا ہے،
گزشتہ ہفتے پیر، جمعرات اور جمعہ کو بھی مارکیٹ ہالٹ کے تحت ٹریڈنگ "45 منٹ
تک بند "کی گئی تھی۔ شدید مندی کی وجہ سے 6 کاروباری سیشنز کے دوران
مارکیٹ کو "4 بار بند "کرنا پڑا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں "ڈالر ایک روپے 48 پیسے "سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت "157 روپے 50 پیسے" ہوگئی ہے۔