Mar 16, 2020 03:33 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI's decides to launch a nationwide awareness campaign to prevent the coronavirus
اسلام آباد،حکمران جماعت کا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے "ملک گیر آگاہی مہم "چلانے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر تحریک انصاف نے کرونا وائرس کی آگاہی کے لئے "ملک گیر مہم چلانے "کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے صوبائی وریجنل صدورکو "ہدایات "جاری کردیں۔
تحریک انصاف کےذمہ داران "ملک گیرآگاہی مہم "چلائیں گے اور تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیاٹیم خصوصی آگاہی "مہم "تیارکرےگی ، مہم کے تحت عوام کو کرونا سے بچاؤ کی "تدابیر "سے آگاہ کیا جائےگا۔
مہم کےتحت عوام کوگھروں تک محدود رہنے اور بلاضرورت باہرنہ نکلنےکی "ترغیب "دیں گے جبکہ کرونا سے بچنے کیلئے صحت وصفائی کےطریقوں کے بارے میں "آگاہی مہم "کا حصہ ہیں۔
چیف آرگنائزرپی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ کوروناکیخلاف قوم کا "یکجا "ہونا وقت کی ضرورت ہے، سماجی سطح پر بہترین "تدابیر "اختیار کئے بغیر چیلنج سے نمٹنا "مشکل "ہے، وزیراعظم کی قیادت میں قوم کو کرونا سے بچانے کیلئے "متحرک "ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کے لئے تمام اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلداس معاملےپر "قوم سےخطاب "کریں گے، کروناوائرس کے خطرات سےپوری "طرح آگاہ "ہیں، قوم حکومتی حفاظتی ہدایات پرعمل کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کی صحت اورحفاظت کے لیے "درست سمت "میں اقدامات کررہی ہے ،عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ہماری کو ششوں کو دنیا میں "بہترین "قراردیا ہے۔