اسلام آباد، صدرمملکت اوروزیرخارجہ "چین "روانہ
چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی طیارے پر "چین روانہ "ہوگئے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
صدرمملکت اپنے ہم منصب سمیت چینی قیادت سے "ملاقات "کریں گے اوردورے کے دوران کئی "مفاہمتی یادداشتوں پردستخط "متوقع ہیں۔
نئے معاہدوں کے تحت سی پیک، زراعت اورسائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں دونئے ورکنگ گروپس "تشکیل "دیئے جائیں گے اورسی پیک معاہدہ انفراسٹرکچرسے اقتصادی شراکت داری میں "تبدیل "ہوگا۔
دورہ دونوں مضبوط بھائیوں کے مابین اعتماد اور باہمی تعاون کے تاریخی بندھن کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے لئے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لینے اور خطے اور اس سے باہر امن، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے بھی ایک موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان اور چین قریبی دوست اور مضبوط شراکت دار ہیں۔