Mar 16, 2020 04:00 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan, China and Russia decide to trade in local currencies instead of "dollars
اسلام آباد، پاکستان، چین اور روس کا ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا فیصلہ
پاکستان، چین اور روس سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رُکن ممالک نے "ڈالر اورپونڈ "کی بجائے مقامی وقومی کرنسیوں میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری اور بونڈ جاری کرنے کا "اصولی فیصلہ "کرلیا۔
اٹھارہ مارچ کو ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارائے خزانہ کے اجلاس میں اس حوالےسے "روڈ میپ "طے کرکے "دستخط "کیے جائیں گے۔
روس نے بطور چیئرمین شنگھائی تعاون تنظیم تمام رُکن ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے "تجاویز طلب "کرلی ہیں۔ ان تجاویز کا ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں "تفصیلی جائزہ "لینے کے بعد ایس سی او کے رُکن ممالک کے لئے قومی کرنسیوں کی "میوچل سیٹلمنٹ "کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔رُکن ممالک کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لئے طے پانے والے "روڈ میپ "پر تمام رُکن ممالک "دستخط "کریں گے۔
روس نے 18 مارچ کو ماسکو میں طلب کیے گئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رُکن ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔وزرائے خزانہ کی کانفرنس کے ایجنڈے کی روشنی میں پاکستان کی وزارت خزانہ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔